بے قابوکارکے دوکان میں گھسنے سے ایک کی موت،دو زخمی

   

جونپور:29 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع جونپور میں سرپتہاں علاقے میں لکھنؤ۔بلیا ہائی وے پر بے قابو بولیروچائے کی دوکان میں گھس گئی اس حادثے میں دوکان میں بیٹھے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے سرپتہاں علاقے کے ساری جہانگیر پٹی گاؤں باشندہ سنت کمار گپتا کی چائے کی دوکان میں منگل کی رات تقریبا 9 بجے گاؤں کے کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔ اسی دوران سلطان پور کی طرف سے آئی تیز رفتار بولیرو بے قابو ہوکر دوکان میں گھس گئی۔ اس کی زدمیں آنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں راجیندر کمار(35) کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ رام سنگار و لوٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھور کر فرار ہوگیا پولیس کو ڈرائیور کی تلاش ہے ۔