گھٹکیسر کے قریب حادثہ ۔ جانی نقصان نہیں
حیدرآباد : 17 نومبر ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں ایک اور بس حادثہ کا شکار ہوگئی، بے قابو بس روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، بس کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں حادثہ کا شکار ہوگئی ، تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ بس حادثہ کے سبب گھٹکیسر علاقہ میں میلوں دور ٹریفک جام ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع اوشا پور علاقہ میں ایک بس آج اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی ، وہ مسافرین کے ساتھ جارہی تھی ۔ اوشا پور علاقہ میں بس اچانک بے قابو ہوگئی اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔ روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمت چلی گئی ، تاہم روڈ ریلنگ کے سبب ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ روڈ ریلنگ سے ٹکراکر بس رک گئی اور فوری مسافرین کو بس سے اتار لیا گیا ۔ تمام مسافرین بشمول بس ڈرائیور اور کنڈاکٹر محفوظ رہے ۔ پولیس نے مقام واردات اوشا پور پہنچ کر بس کو راستہ سے ہٹایا اور ٹریفک کو بحال کیا ۔ پولیس نے حادثہ کی وجوہات اور بس کنڈیشن کے متعلق دریافت کرنا شروع کردیا ہے ۔ ع