بے قابو کار حادثہ کا شکار ، ایک ہلاک چار زخمی 

,

   

حیدرآباد : یاچارم میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور چارزخمی ہوگئے ۔ یاچارم پولیس سب انسپکٹر بی وینکٹیا کے مطابق ۳۹؍ سالہ جی انیل کمار چودھری کا تعلق گنٹور ضلع سے ہے لیکن وہ فی الحال میاں پور میں کئی سالوں سے مقیم ہے ۔ جمعہ کی علی الصبح اپنی بیوی ، دو بچے اور اپنے ایک دوست اور اس کی بیوی کے ساتھ اپنی کار ایس یو وی میں گنٹور جارہے تھے ۔

راستہ میں کار بے قابو ہوگئی اور حادثہ کا شکار بن گئی ۔ کار اتنی تیز رفتار تھی کہ تھکا پلی میں ایک درخت سے ٹکرائی ۔ انیل کمار چودھری جو کار چلارہا تھا وہ بری طرح زخمی ہوگیا او ربرسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اور دوسرے زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ایک کیس درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالہ کردیا گیا ۔