حیدرآباد ۔ 11 مئی (سیاست نیوز) میڑپلی علاقہ میں بے قابو کار کی زد میں آکر ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 2 سالہ شیوا جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن جینت کا بیٹا تھا جو پیشہ سے چوکیدار ہے اور ایک اپارٹمنٹ کی چوکیداری کرتا ہے۔ کل جنیت کی بیوی دیوایا اپنے بچہ دو سالہ شیوا کے ساتھ تھی، بچے کو کھانا کھلانے کے بعد برتن گھر میں رکھنے لگی اس دوران ایک تیز رفتار کار اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئی اور بچہ اس کار کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ کار 27 سالہ وشنو چلا رہا تھا۔ میڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع