بے قاعدگی کے بارے میں سوال پر مجھے کنٹراکٹر کہا گیا: راج گوپال

   

حیدرآباد14۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی راج گوپال ریڈی نے کہا کہ حکومت بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے بارے میں سوال پوچھنے سے برہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے قاعدگیوں کے بارے میں سوال پر انہیں کنٹراکٹر کہا گیا ۔ یہ کہاں تک درست ہے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے کہا کہ اسمبلی میں ان کے خلاف شخصی ریمارکس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے سے روکا جارہا ہے۔ بے قاعدگیوں کے سوال پر کنٹراکٹر کہا گیا جس پر میں نے جوابی ریمارک کیا۔ر