واشنگٹن ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز شام، ایران اور روس کو ایک انتباہ دیتے ہوئے معصوم اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت سے باز رہنے کی ہدایت کی خصوصی طور پر صوبہ ادلیب میں معصوم شہریوں کی ہلاکت تشویشناک ہوگئی ہے۔ یاد رہیکہ روسی اور شامی فوج صوبہ کے اس علاقہ کو شدید بمباری کا نشانہ بنارہی ہیں جو ملک کے ان چند علاقوں میں شامل ہے جہاں باغیوں کا کنٹرول ہے۔ اطلاعات کے مطابق بمباری میں شدت کے بعد ہزاروں تارکین ترکی کی جانب رخ کررہے ہیں۔