بے قصوروں کو ہراسانی نہیں ‘شرپسندوں کو معافی نہیں : ایڈیشنل ایس پی

   

بھینسہ میں حالات مکمل قابو میں اور پرُامن‘ آپسی بھائی چارگی کی نئی شروعات کرنے کی خواہش ‘ علماء کے تعاون کی ستائش

بھینسہ ۔بھینسہ ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولیس آئی پی ایس مسٹرکرن پربھاکر کھیر نے اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران خوشگورا انداز میں گفتگو اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ پولیس ہمیشہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی خدمات کو بخوبی متحرک انداز میں انجام دیتی ہے لیکن شہر کی ترقی اور امن وامان کی برقراری کو یقینی بنانے کیلیئے تمام طبقات کی عوام ایکدوسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہوئے جذبہ انسانیت کو فروغ دیں اور سماج میں موجود چند شرپسند انسانیت کے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کچلنے کیلیئے پولیس کا تعاون کریں کیونکہ کسی بھی شہر کی ترقی اس کے شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی سماج کی ازسر نو تعمیر اسکے نوجوان طبقے پر منحصر ہے اس لئے سماج کی ترقی کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان طبقے کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ نوجوان نسل ملک وقوم کا مستقبل ہوتی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس مسٹر کرن پربھاکر کھیر نے بھینسہ شہراور مقامی شہریوں سے پولیس تعاون کرتے ہوئے شرپسندوں کے عزائم کو کچلنے اور تلخ یادوں کو فراموش کرتے ہوئے بھینسہ میں گنگاجمنٰی تہذیب اور آپسی بھائی چارگی کیلئے ایک نئی شروعات کے آغاز کیلئے اقدامات کریں جسمیں پولیس کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کرنیکا عزم ظاہر کیا انھوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے سے تاحال بھینسہ کی عوام بلخصوص علماء اکرام کے تعاون کی زبردست ستائش کی اور مستقبل میں بھی شہر میں امن وامان کی برقراری اور آپسی بھائی چارگی کیلئے مقامی عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی امید ظاہر کی انھوں نے مزید بتایاکہ بھینسہ میں پولیس کی جانب سے بارہ اہم حساس مقامات کی نشاہدہی کی گئی اور شہر میں مزید چارسو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ بھینسہ کے قریب نرمل شاہراہ پر عنقریب پولیس بٹالین کیمپ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس سے مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار حالات کو فورًا قابو میں کیا جاسکے انھوں نے کہاکہ بھینسہ میں امن وامان کی برقراری کیلیئے بہت جلد پولیس کی جانب سے ایک بڑی تبدیلی لانے کیلیئے پولیس متحرک انداز سے اقدامات میں مصروف ہوچکی ہے ایڈیشنل ایس پی آئی پی ایس مسٹر کرن پربھاکر کھیر نے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق کہاکہ شرپسندوں کے خلاف پولیس سی سی ٹی وی کیمروں اور تکنیکی شواہد پر باریک بینی سے تحقیقات کرتے ہوئے تاحال پچاس سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں پیش کردیاگیا جبکہ مزید شرپسندوں کی شناخت کی گئی ہے جنکی گرفتاری کیلیئے پولیس متحرک انداز میں مصروف ہے اور کہاکہ بے قصور افراد کو پولیس ہرگز ہراساں نہیں کریگی لیکن قصوروار شرپسند کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کیجائیگی تاکہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوسکے کیونکہ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے شہر کی ترقی اور دونوں طبقات کی عوام بلخصوص نوجوان نسل کا مستقبل تباہ و برباد ہوکر تاریکی میں مبتلا ہوجاتاہے انھوں نے آخر میں کہاکہ عوام افواہوں پر ہرگز توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا کی افواہوں پر اعتماد نہ کریں کیونکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز یا فوٹوز شیئر کرنے پر سخت کارووائی کیجائیگی اور گروپ ایڈمین کے علاوہ شیئر کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کرتے مقدمات درج کیئے جارہے ہیں جبکہ شہر کے حالات مکمل طور پر قابو میں اور پْرامن ہے۔