بے قصور افراد کو گرفتار نہ کیاجائے: علماء کرام

,

   

نئی دہلی:دہلی میں پیش آئے دو فرقوں کے درمیان معمولی جھگڑا طول پکڑلیا ہے۔ اس دوران مسلم علماء کرام اور معزز شخصیات نے حالات کو قابو کرلیا ہے۔ اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ ان ملی رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے کہ اس معاملہ کو قانونی کارروائی کے دوران کسی کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے۔

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری اور جامع مسجد فتح پوری نے اپنے خطابات میں دہلی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا دامن تھامے رکھے۔ اور کسی بھی افواہو ں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔ ان دونوں ملی رہنماؤں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے با ت کی او رکہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بے قصوروں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ بعد ازاں دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے بھی متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے حالا ت کا جائزہ لیا۔

فی الحال دہلی کے لال کنواں علاقہ میں امن وسکون قائم ہے۔ مگر اس تعلق سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔جس سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔