حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) اوبلاپورم مائننگ کیس میں سی بی آئی کورٹ سے بے قصور ثابت ہونے کے بعد سابق ریاستی وزیر و بی آر ایس رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی نے عدلیہ سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ وہ بے قصور ہونے کے باوجود گزشتہ 12 سال سے اِن پر جھوٹے الزامات عائد کئے جارہے تھے اور انھوں نے تکلیف دہ لمحات میں زندگی گزاری لیکن وہ اپنے انتخابی حلقہ کے عوام سے اظہار تشکر کرتی ہیں کہ اُنھوں نے مجھ پر لگائے گئے الزامات پر کبھی بھروسہ نہیں کیا اور جب بھی انتخابات بھی مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ وہ ابتداء ہی سے بے قصور تھیں لیکن انھیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا۔ وہ جب پہلی بار عدالت کی سیڑھیاں چڑھی تھیں تب ہی اُن کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے لیکن آج وہ راحت محسوس کررہی ہیں۔ اِن کا اعتماد عدلیہ پر مزید پختہ ہوچکا ہے۔ جب اِن پر مقدمہ دائر ہوا تھا اُس وقت اپوزیشن جماعتوں نے اِن پر الزامات عائد کرتے ہوئے جیل جانے کو یقینی قرار دیا تھا لیکن سی بی آئی عدالت نے انصاف کرکے اِنھیں بے قصور قرار دیا ہے۔2