بے قصور مسلمانوں کے خلاف الزامات پر پولیس کی سرزنش

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ ماہ اترپردیش میں بڑے پیمانہ پر احتجاج اور آتشزنی کے واقعات پیش آئے جس میں 18 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ضلع مظفر نگر کی ایک عدالت نے تشدد کے ضمن میں چار مسلمانوں کے خلاف عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ سینئر وکیل نے بتایا کہ عدالت نے پولیس سے کہا کہ وہ ان کو رہا کردیں۔ عدالت نے بتایا کہ احتجا ج کے وقت یہ لوگ گردہ کے عارضہ میں مبتلا اپنے والد کو ہاسپٹل لے جارہے تھے۔ پولیس نے بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ یہ چاروں بے قصور ہیں۔ احتجاجیوں کی گرفتاری حکومت کے احکامات پر کی گئی ہے۔ یو پی پولیس نے احتجاج کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے جیل میں بند کیاہے۔