حیدرآباد۔ /10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شادی کے بعد شوہر سے بے وفائی ایک خاتون کے لئے مہنگی ثابت ہوئی جو اس کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 21 سالہ پوجا اس کے عاشق راکیش کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ عاشق نے محبوبہ کا قتل کرنے کے بعد زیورات لوٹ کر راہ فرار اختیار کی۔پولیس ذرائع کے مطابق پوجا کی شادی ایک ماہ قبل راجندرن ورما سے ہوئی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد پوجا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد منتقل ہوگئی۔ شادی سے قبل پوجا راکیش سے عشق کرتی تھی اور حیدرآباد آنے کے بعد بھی اس نے راکیش سے فون پر بات چیت اور چیاٹنگ شروع کردی ۔ کل راکیش اپنے ساتھی کے ہمراہ پوجا کے گھر پہنچا اور باہر اپنے ساتھ چلنے کا مطالبہ کیا ۔ پوجا کے انکار پر اس نے اس کا قتل کردیا اور زیورات لیکر فرار ہوگیا۔