واشنگٹن: امریکی ریاست میسوری میں قتل کے الزام میں تقریباً 28 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے والے ایک شخص کو عدالت نے بری کر دیا ہے ۔جج ڈیوڈ میسن کی طرف سے عدالتی سماعت کے بعد 50 سالہ لامر جانسن کو شواہد کی بنیاد پر بے قصور پایا گیا اور اسے منگل کو سینٹ لوئس کے کمرہ عدالت سے باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔اسے 1994 میں ایک شخص مارکس بوائیڈ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔پچھلے سال اٹارنی کم گارڈنر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں جانسن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا جس میں انوسینس پروجیکٹ کی غیر منفعتی قانونی تنظیم کے ساتھ مل کر تحقیقات کی گئی تھیں۔
پاکستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک
اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے منگل کے روز بچاؤ عملہ کے اہلکاروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ریسکیو کارکنوں کا کہنا ہے کہ آج ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس میں 4 کان کن پھنس گئے اور ان میں سے ایک کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا اور متاثرین کو کان سے باہر نکالا۔ جس میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ چار زخمی ہوگئے ۔