حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) تیز رفتار آر ٹی سی بس چلانے والے ڈرائیور کو حیدرآباد ٹریفک پولیس نے جرمانہ عائد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جواہر نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس کو پنجہ گٹہ علاقہ میں تیز رفتاری سے جاتا ہوا دیکھ کر ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم نے بس کا تعاقب کیا اور ڈرائیور کو روک لیا ۔ ٹریفک پولیس عملے نے آر ٹی سی بس ڈرائیور سریندر ریڈی کو لاپرواہی اور تیز رفتاری سے بس چلانے کے جرم میں ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ٹریفک پولیس نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کو یہ انتباہ دیا کہ اگلی مرتبہ اسی قسم کی حرکت میں ملوث پائے جانے پر اس کا لائیسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے ۔