ب16بہن بھائی جوڑیوں کی ٹوکیواولمپکس میں شرکت

   

لندن ؍ٹوکیو: انگلش اتھلیٹس کیلئے اولمپکس فیملی گیمز بن گئے ہیں، ریکارڈ 16بہن بھائیوں کی جوڑیاں ٹوکیو جائیں گی۔برطانیہ کی جانب سے اس بار اولمپکس میں ریکارڈ تعداد میں بہن اور بھائی شرکت کررہے ہیں۔ 23جولائی سے شروع ہونے والے گیمز میں جڑواں باکسر پیٹ اور لیوک میک کورمیک رنگ سنبھالیں گے، نوجوان جمناسٹ جڑواں بہنیں جنیفر اور جیسیکا گیڈیرووا بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔امریکہ میں رہنے والی 33سالہ ٹفینی پورٹر اور26سالہ بہن سنڈی سیمبر 2016ریو اولمپکس کے بعد ایک بار پھر ہرڈلز میں ٹیم کو تمغہ دلانے کیلئے کوشاں ہونگی، اس بار ٹوکیو جانے والوں میں خاتون ہاکی پلیئر ہانا مارٹن کے بھائی ہیری مارٹن بھی موجود ہوں گے، انھیں مینز ٹیم میں بطور ریزرو پلیئر شامل کیا گیا تاہم وہ بھی میدان میں اترسکتے ہیں۔