تائی پے : تائیوان کے وزیر دفاع چیوکووٓ۔چینگ نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم خریدے گا، جس نے یوکرین جنگ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تائیوان نیوز ایجنسی نے کہاکہ روس۔ یوکرین کے تنازعہ سے یہ واضح ہے کہ اس دفاعی نظام کی خصوصیات واقعی اچھی ہیں۔ خریداری کے شیڈول کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے ، لیکن اس پر کام جاری ہے ۔تائیوان کے سال 2024 کے دفاعی بجٹ میں امریکہ سے دو این اے ایس اے ایم ایس ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنا شامل ہوگا۔تائیوان کی صدر سائی انگ وین کی امریکہ میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کے بعد خطے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کے جواب میں چین نے جزیرے کے قریب تین روزہ فوجی مشقیں کیں۔
