تائیوان طیارہ کا پہیہ گھاس میں پھنس گیا، مسافرین محفوظ

,

   

کالیبو (فلپائن) ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان طیارہ کا ایک پہیہ فلپائن ایرپورٹ کے رن وے پر موجود گھاس میں اٹک گیا لیکن خوش قسمتی سے طیارہ اور اس میں موجود مسافرین اور عملہ محفوظ رہے اور انہیں بحفاظت طیارہ سے اتار لیا گیا۔ دریں اثناء فلپائن کے سیول ایوی ایشن کے ترجمان ایریک اپولونیو نے بتایا کہ 122 مسافرین اور عملہ (جس کی تعداد نہیں بتائی گئی) بالکل محفوظ ہیں۔ مسافرین کے اترنے کے بعد طیارہ کو طیارہ کھینچ کے لے جانے والی گاڑی کے ذریعہ ایرپورٹ ٹرمنل لے جایا گیا جہاں اس کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اپولونیو نے بتایا کہ طیارہ کے لینڈنگ کرتے ہی اس کا ایک پہیہ وہاں موجود گھاس میں پھنس گیا۔ ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کی خدمات کو ایک گھنٹہ مسدود رکھنے کے بعد بحال کردیا گیا۔