تائیوان میںزلزلے کے جھٹکے

   

تائیپے : تائیوان کے مشرقی علاقے میں جمعہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔تائیوان کے سنٹرل ویدر بیورو کی اطلاع کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:22 پر آیا۔ زلزلے کا مرکز بحر الکاہل میں تائیوان کے مشرقی ساحل پر ہوالین کاؤنٹی میں زمین کی سطح سے نیچے 18.7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے ۔