تائیوان میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے

   

تائی پے : تائیوان میں اتوار کی صبح آنے والے زلزلے کے طاقت ور جھٹکوں نے اس جزیرہ ریاست کے وسیع تر حصوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ریختر پیماپر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ زلزلے کا مرکز اس جزیرے کے نیچے سڑسٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے شمالی، مشرقی اور مغربی تائیوان تک میں محسوس کیے گئے۔