تائیوان میں میانمار کمیونٹی کا فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج

   

Ferty9 Clinic

تائی پے : تائیوان میں اتوار کے روز میانمار برادری کے سینکڑوں افراد نے تائی پے کے سینٹرل پارک میں اپنے وطن میں فوج کی طرف سے بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین میانمار کی فوج کا مذاق اڑاتے ہوئے اس پر تنقید کر رہے تھے۔ اپنے احتجاج کے دوران انہوں نے ہاتھوں میں سرخ اور سفید گلاب پکڑے ہوئے تھے اور وہ اپنے ملک میں فوجی کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والے سینکڑوں مظاہرین کی موت کا سوگ منا رہے تھے۔