تائی پی: تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں ایک پاسنجر ٹرین کے حادثے میں درجنوں افراد ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے۔ یہ حاثہ ٹروکو گارج کے علاقے میں جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریبا 9:30 بجے پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ چھٹی کے دن اس ٹرین میں تقریبا 350 افراد سوار تھے۔ ریلوے پولیس نے اب تک 48 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 61 زخمی مسافروں کو اسپتالوں میں بھرتی کیا جا چکا ہے جبکہ تقریباً ً72 مسافرین اب بھی ٹرین کے اندر پھنسے ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ متاثرہ ٹرین تائی پی سے تائی تنگ جا رہی تھی اور یہ حادثہ ایک سرنگ کے پاس پیش آیا۔