تائیوان میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ

   

تائی پے : تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔متحدہ امریکہ کے جیولوجیکل ریسرچ سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ 6.6 شدت کے زلزلے کا مرکز ہوالین شہر سے 70 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔