تائیوان ٹرین حادثہ کی تحقیقات جاری

   

ہوالین کاٰؤنٹی (تائیوان) تائیوان میں موجود پراسیکیوٹرس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز انہوں نے اس ٹرک کے مالک سے پوچھ گچھ کی ہے جس میں کوئی ڈرائیور نہیں تھا اور ٹرک کو ریل کی پٹریوں پر لاکر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انتہائی بدترین حادثہ نے51 افراد کی جان لے لی جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے۔ البتہ اب تک کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ حادثہ کے وقت ٹرین میں 494 مسافرین سوار تھے۔ لیکن ٹرک سے ٹکر انتہائی بھیانک تھی۔ بعض مسافرین خود کو بچانے کیلئے ٹرین کی چھت پر پہنچ گئے تھے۔ دوسری طرف حکومت کے ڈیساسٹر ریلیف سنٹر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حادثہ کے وقت ٹرک کے ایمرجنسی بریک فیل ہوگئے تھے۔ اس سلسلہ میں مزید پوچھ گچھ جاری ہے ۔