تائپے ، 6 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) تائیوان نے کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے دوران جمعہ سے چینی باشندوں کے داخلے پر عارضی طور پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے ۔ اس سے قبل تائیوان 24 جنوری کے بعد چین کا سفر کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں بغیر خصوصی اجازت کے داخلے پر روک لگا چکا ہے ۔ واضح ر ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس چین سے شروع ہوا ہے اور اب تک دنیا کے کئی ممالک میں یہ وائرس پھیل گیا ہے ۔ چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563 ہو گئی ہے اور 28،018 لوگوں کے اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔