بیجنگ۔ چین نے تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنے والوں کو ’مجرم‘ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایسے نظریات کے حامل افراد کو نہ تو چین کے کسی حصے میں داخلے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی کسی چینی کمپنی یا شخص کے ساتھ روابط رکھنے کی۔ دوسری جانب تائیوانی حکام نے اس پیش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بیجنگ حکومت نہیں چلاتی اور یہ کہ تائیوان ایک جمہوری ملک ہے، جس کے عوام کو اپنے نظریات اور آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور دونوں ملکوں کے الحاق کی توقع لگائے بیٹھا ہے۔