تائیوان کی سرحد کے قریب چین کے فوجی طیارے اور بحری جنگی جہاز دیکھے گئے

   

تائپے ۔ 18 اکتوبر (یو این آئی) تائیوان کی وزارتِ دفاع (ایم این ڈی) نے کہا ہے کہ اس نے اپنی علاقائی حدود کے قریب چین کے 27 فوجی طیارے اور آٹھ بحری جنگی جہاز دیکھے ہیں۔ وزارت نے جمعہ کے روز کہا کہ ان میں سے 19 طیارے آبنائے تائیوان کے وسطی خط کو عبور کرتے ہوئے تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون (اے ڈی آئی زیڈ) کے شمالی، وسطی اور جنوب مغربی حصوں میں داخل ہو گئے تھے ۔ ایم این ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کی مسلح افواج صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات کیے گئے ہیں۔