تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کے 28 لڑاکا اور بم بار طیارے منگل کے روز اس کے فضائی دفاع کے علاقے میں داخل ہو گئے۔ گزشتہ سال ستمبر سے جاری نگرانی کے دوران یہ چین کا کسی ایک دن میں سب سے بڑا فوجی اقدام ہے۔یہ علاقہ تائیوان کے جنوب مغرب میں سمندر کے اوپر واقع ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق چینی طیاروں نے تائیوان کے جنوب مغرب میں واقع پانیوں پر مشتمل زون کے اوپر پرواز کی۔ واپس جانے سے قبل بعض طیاروں نے شمال مشرقی طرف تک پرواز جاری رکھی۔ چینی طیاروں کا تائیوانی علاقے میں داخلہ جی سیون سربراہ اجلاس کے خاتمے کے بعد ہوا۔
