تائی پے۔ تائیوان کی وزارتِ دفاع کے ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کے نائب سربراہ انتقال کر گئے۔ تائیوان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹ کینائب سربراہ او یونگ لی شنگ آج صبح ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے، ریسرچ یونٹ کے نائب سربراہ کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ او یونگ لی شنگ نے تائیوان کے متعدد میزائل پروجیکٹس کی نگرانی کے فرائض انجام دیئے اور انتقال کے وقت وہ جنوبی کاؤنٹی پنگ ٹنگ کے دورے پر تھے۔