تائیوان کے انتخابی عمل میں چین مداخلت نہ کرے : امریکہ

   

واشنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے جمعرات کے روز چین سے کہا ہیکہ وہ آئندہ ماہ تائیوان میں منعقد ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہ کرے جہاں موجودہ صدر سائی ۔ انگ ۔ وین جو چین کے زبردست ناقد تصور کئے جاتے ہیں، دوسری میعاد کیلئے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایشیاء کیلئے امریکہ کے اعلیٰ سطحی سفارتکار ڈیوڈ اسٹیل ویل نے کہا کہ جب جب تائیوان میں انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ضرور ہوتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چا ہئے۔ ہمیشہ یہی اندیشے پائے جاتے ہیں کہ انتخابی عمل میں کہیں چین مداخلت تو نہیں کرے گا؟!۔