تائیوان کے ساتھ دفاعی معاہدہ

   

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کے لیے چھ سو بیس ملین ڈالر مالیت کے ایک دفاعی سودے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت ان رقوم کے عوض پیٹریاٹ دفاعی نظام میں جدت لائی جائے گی۔ سودے میں نئے میزائلز کی تنصیب یا فروخت شامل نہیں۔ امریکی کانگریس کو جمعرات کے روز ہی اس بارے میں مطلع کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد تائیوان کی دفاعی صلاحیت بڑھانا اور خطے میں توازن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق اس سودے کو آئندہ ماہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔