تائیوان کے قریب چین کی فوجی سرگرمیوں پر امریکی تنقید

   

واشنگٹن ۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب سے تائیوان کے قریب اشتعال انگیز اور عدم استحکام کا باعث عسکری سرگرمیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ سے خطاب میں بیجنگ کی ایشیا پیسیفک کے وسیع تر علاقوں میں بڑھتی ہوئی جارحیت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جمہوری اور خودمختار تائیوان کے حوالے سے امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ بیجنگ حکومت اسے اپنا علاقہ سمجھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے زور سے اس پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزیر دفاع نے آسٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر جزیرے نے آزادی کا اعلان کیا تو چین جنگ کے لیے تیار ہے۔