تائیوان کے کارخانے میں آتشزدگی،نو افراد ہلاک

   

تائی پے : تائیوان میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ نوے سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تائیوان نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا کہ جنوبی تائیوان میں گولف کی گیندیں بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔رپورٹ کے مطابق تائیوان کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاپتہ 100 افراد کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹایا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق مرنے والوں میں فیکٹری کیچار کارکن بھی شامل ہیں۔دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔