چیف منسٹر ، وزیرداخلہ وزیر بلدی نظم ونسق سے جلال الدین قریشی کی اپیل
حیدرآباد ۔24 جون(راست) تاجرین قریش برادری کو گو رکھشک کے نام پرہراساں و پریشاں کرنے کا سلسلہ متواتر جاری رہنے پر بانی و صدر حیدرآباد ویلفیر اسوسی ایشن سعودی عربیہ محمد جلال الدین قریشی حسامی نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر، راو کار گزار صدر کے ٹی آر ، وزیرداخلہ محمود علی ، کمشنر بلدیہ انیمل ہسبنڈری سے مطالبہ کیا وہ تاجرین جمعیت قریش کے سنگین مسائل کی یکسوئی جلد سے جلد کریں۔ آئے دن جانوروں کو پکڑ کر گوشالہ بھیجا جارہا ہے جبکہ قانون کے دائرے میں رہکر جانور لایا جا رہا ہے اس کے باوجود کچھ قانون کے محافظ پولیس عہدیدار جو فرقہ پرست ذہن کے ہیں وہ حکومت کوں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جانوروں کو جہا ں سے لایا جا رہا ہے اس کی خریدی کی چٹھی اور ڈاکٹر نے جو چیک کر کے سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے بتانے کے باوجود بھی ظلم زیادتی کر رہے ہیں ، جلال الدین قریشی حسامی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے چند پولیس عہدیدار جو عید کے موقع پر مسلمانوں کو پریشان کر رہے ہیں ، بروز جمعہ 23 جون کے دن نواب پیٹ بازار سے 8 آٹھ جانوروں کو لایا جا رہا تھا بھونگیر پولیس اسٹیشن پر روکا گیا اور پیپرس دیکھ کر جانے کو کہا گیا بعد میں گو رکشکوں کا ٹولا آگیا اور گڑبڑ کرنے لگا پھر نہ جانے پولیس کو مجبور ہونا پڑا اور جانوروں کو گوشالہ بھیج کر کیس بک کردیا گیا اس طرح سے برادران قریش پر ظلم کرتے ہوئے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ، ان پر نظر رکھی جائے ، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں برادران قریش کے علاوہ غیر برادری کے وہ لوگ جو سال میں ایک بار اس کاروبار میں شامل ہوتے ہیں صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔