تاجرین و دکانداروں کو اطلاع

   

جگتیال ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر برائے محکمہ مزدور ضلع جگتیال کی اطلاع کے بموجب ضلع جگتیال سے متعلقہ تاجرین ، دکاندار ، حمل و نقل سے متعلقہ خانگی ادارہ جات ، امداد باہمی انجمنیں اور مختلف ہوٹلوں کے مالکین اپنے لیبر لائسنس کو یکم نومبر 2019 ء سے قبل بذریعہ می سیوا مراکز تجدید نو (رینیول) کروالے۔ بصورت دیگر 2 تا 31 ڈسمبر 2019 ء سے 25 فیصد زائد فیس وصول کی جائے گی ۔ مابعد 31 ڈسمبر 2019 ء تجدید نو کروانے والے تاجرین سے 50 فیصد زائد فیس وصول کی جائے گی۔

می سیوا مراکز میں ناموں کا اندراج کروانے تعمیری مزدوروں سے خواہش
جگتیال ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ تعمیرات ضلع جگتیال میں تعمیری مزدوروں کی حیثیت سے اپنے ناموں کا اندراج کروانے والے مزدوروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ناموں کے اندراج کے 5 سالہ عرصہ کی تکمیل کے بعد می۔ سیوا مراکز میں 60 روپئے فیس ادا کرتے ہوئے اپنے ناموں کی تجدید نو کروالیں۔ اس طرح 60 سال کی تکمیل تک ہر پانچ سال میں ایک دفعہ مزدور اپنے ناموں کی تجدید نو کرواتے رہیں۔ رینیول نہ کروانے والے مزدوروں کو حکومت کی جانب سے عطا کئے جانے والے فلاحی اسکیمات سے منہا کیا جائے گا ۔