حیدرآباد۔ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈی ایس لوکیش کمار نے تاجرین سے کہا ہے کہ وہ اپنے لائسنس کی 31 مارچ تک تجدید کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تجارتی لائسنس کی تجدید کی ادائیگی میں تاخیر کی جائے گی تو اضافی رقم وصول کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر تجدید یکم اپریل سے 30 مئی کے درمیان کروائی جاتی ہے تو 25 فیصد اضافی فیس وصول کی جائے گی جبکہ یکم مئی سے 50 فیصد اضافی فیس چارج کی جائے گی ۔ انہوں نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جن تاجرین کا تجارتی لائسنس نہیں ہے انہیں فوری اس کیلئے درخواست داخل کرنی چاہئے ۔ اگر کسی تجارتی لائسنس کے بغیر تجارت کی جا رہے ہے تو ان پر 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ ہر ماہ 10 فیصد اضافی جرمانہ بھی رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے لائسنس کیلئے تاجرین آن لائین ‘ یا پھر ای سیوا مراکز سے یا پھر جی ایچ ایم سی سٹیزن سرویس سنٹر سے ‘ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس یا سرکل دفاتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ نئے لائسنس ‘ تجدید وغیرہ کیلئے
www.ghmc.gov.in
پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے ۔