حیدرآباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے ایک تاجر پر حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں پر جج نے دو نوجوانوں کو دو دن کی سزاء سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ عمران حسین ساکن آغا پورہ اور اس کے ساتھی 19 سالہ محمد تبریز ساکن منگل ہاٹ نے وہاں کے ایک مقامی شخص محمد سمیر کو بغیر کوئی وجہ کے مار پیٹ کی تھی اور انہیں گالی گلوچ بھی کی تھی ۔ حبیب نگر پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرنے پر انہیں دو دن کی سزاء سنائی گئی ۔