تاجر کا اغواء کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

   

حیدرآباد ، 9 اکتوبر ( یو این آئی) شہر میں ایک تاجر کا اغواء کرنے والے تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ ایک ٹولی نے 10 کروڑ روپئے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے بندوق کی نوک پر تاجر کا اغواء کرلیا ۔ تاہم مغویہ تاجر کی بیوی کی چالاکی نے شوہر اور رقم کو تباہ ہونے سے بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر کی جانب سے لوکیشن شیئر کرنے کے بعد خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی مفرور بتائے گئے ہیں ۔ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کا زیرو ایف آئی آر درج ہوا ۔ جس کے بعد کیس کو میاں پور ٹرانسفر کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اغواء کرنے والے مغویہ شخص کو جانتے ہیں اور ان میں رقمی لین دین کا معاملہ سامنے آیا تاہم 44 سالہ شخص منوج کمار کو چہل قدمی کے دوران باتوں میں پھانس کر اغواء کرلیا گیا ۔ یلاریڈی گوڑہ کے اپارٹمنٹ میں جہاں پہلے سواروپ نامی شخص کے ساتھ موجود تھے ۔ اس مقام پر منوج کمار کو منتقل کیا گیا جہاں بندوق کی نوک پر 10 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا اور منوج کمار کی بیوی سے اس کی بات کروائی گئی اور بیوی کو اس نے ہدایت دی کہ وہ امیرپیٹ کے میٹرو پلر نمبر 1039 پر رقم لیکر آجائے اس کے بات اس کو جس طرح ہدایت دی جائے گی وہ اس پر عمل کرے ورنہ شوہر کو ہلاک کردیا جائے گا ۔ اس دور ان منوج نے اس کی بیوی کو اپنی لوکیشن شیئر کیا اور پولیس فوری مقام پر پہنچی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا اور مفرور ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔ ع