تاجکستان-ازبکستان سرحد پر 15حملہ آور ہلاک

   

دوشانبے ،6نومبر(سیاست ڈاٹ کام)تاجکستان-ازبکستان کی سرحد کے اشکوبوڑ ناکے پر ایک مسلح گروپ کے 20بندوق برداروں نے چہارشنبہ کی صبح سلامتی دستوں پر حملہ کردیا جبکہ سلامتی دستوں کی جوابی کارروائی میں 15حملہ آور مارے گئے اور پانچ دیگر کو گرفتار کرلیاگیا۔مہم کے دوران دو تاجک سلامتی افسر بھی مارے گئے ۔