دوشنبے ،7نومبر(سیاست ڈاٹ کام) تاجکستان کے افسروں نے سرحد پر ہوئے حملے میں دہشت گرد تنظیم داعش (آئی ایس)کا ہاتھ بتایا ہے ۔اس حملے میں 17افراد مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق تاجکستان -ازبکستان سرحد پر چہارشنبہ کی صبح دہشت گردانہ حملے میں 15داعش دہشت گردوں سمیت 17لوگ مارے گئے اور ایک خاتون سمیت پانچ دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیاتھا۔دونوں سمت سے ہوئی فائرنگ میں دو جوان بھی مارے گئے جس میں سے ایک تاجک بارڈر گارڈ اور دوسرا پولیس اہلکار ہے ۔حالانکہ داعش نے اس حملے میں شامل ہونے کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے جس کی وجہ سے صورت حال مشکوک ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی خوور کے مطابق داعش دہشت گردوں نے اتوار کو غیر قانونی طورپر افغانستان سے سرحد پارکی تھی۔