تاجکستان زلزلہ میں ہلاکتو ں کی تعداد5ہوگئی

   

دوشنبے مشرقی تاجکستان کے ضلع راشت میں زلزلے آنے کے باعث 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوںمکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تاجک کمیٹی برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ضلع تاجک آباد کے 3 گاؤں میں متاثرین کے درجنوں گھر تباہ ہونے کے علاوہ بجلی کی لائنوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ صبح 7:14 پر تقریباً دس کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے جس کی شدت 5.9 بتائی جا رہی ہے تاہم زلزلے کا اثر ضلع راشت کے 27 کلو میٹر تک کے علاقے میں ہوا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ ملک کے دارلحکومت دوشنبہ کے جنوبی مغرب کے حصے میں بھی محسوس کیا گیا۔