تاجک سرحد پر جنگی مشقیں

   

دوشنبہ ۔ روسی اور تاجک افواج نے تاجکستان کی سرحد کے پاس جنگی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مومیراق فائرنگ رینچ پر یہ مشقیں جمعہ کے روز منعقد ہوئیں۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ملکوں کے قریب پانچ ہزار فوجیوں اور سات سو بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان کا مقصد افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بگڑنے کی ممکنہ صورت میں حالات سے نمٹنے کے لئے تیاری تھا۔ تاجک وزیر دفاع کے مطابق مشقیں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے تناظر میں منعقد کی گئیں۔