تاج آئی لینڈ نامپلی چوراہا پر ٹریفک سگنل بحال کرنے کی ضرورت

   

دن میں ٹریفک پولیس کی خدمات موجود ، رات میں کافی دشواریاں
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے نامپلی پر واقع اہم چوراستہ تاج آئی لینڈ پر ٹریفک سگنل بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔ دن میں ٹریفک پولیس ، ٹریفک مینجمنٹ کررہے ہیں مگر رات میں ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی سے بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے ۔ کئی موقع پر ٹریفک حادثات پیش آرہے ہیں یا ٹریفک میں بے قاعدگیاں پیدا ہورہی ہیں جس کی وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ گاندھی بھون کے بعد نامپلی جانے کی روڈ پر موجود چوراہا پر پہلے ٹریفک سگنل موجود تھا ۔ جو معظم جاہی مارکٹ سے نامپلی جانے بالخصوص بورڈ آف انٹر میڈیٹ جانے اور بازار گھاٹ سے معظم جاہی روڈ جانے کے لیے یہ ٹریفک سگنل ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بہت زیادہ معاون و مددگار ثابت ہورہا تھا ۔ تاہم میٹرو لائن پلیر کی تعمیر کے دوران ٹریفک سگنل ناکارہ ہوگیا جس کو آج تک درست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ گاڑیاں چلانے والوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ دن کے اوقات میں ٹریفک پولیس کی خدمات موجود ہے اور یہ دن بھر دھوپ سردی ، بارش میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ مگر شام میں ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی سے کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ اگر ٹریفک سگنل کو بحال کردیا جاتا ہے تو بہت بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔۔ ن