تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کی دوبارہ کشادگی ملتوی

,

   

آگرہ : آگرہ انتظامیہ نے تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کی تااطلاع ثانی دوبارہ کشادگی کے فیصلے کو ملتوی کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو این سنگھ نے کہا کہ اترپردیش چیف سکریٹری کے احکامات کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی انتظامیہ کو قطعی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ آگرہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 55 کورونا وائرس کے نئے لیسیس درج ہوئے ہیں جس کے پیش نظر سیاحتی مراکز کی دوبارہ کشادگی کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ شہر میں 71 فعال کنٹینمنٹ زونس ہیں ۔ تاج محل ، تاج گنج پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے جہاں کنٹینمنٹ زونس اور بفر زونس بھی ہیں ۔ فتح پور سیکری اور آگرہ کا قلعہ بھی اسی کے تحت آتے ہیں ۔ ان حالات میں سیاحتی مراکز کو کھولنے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔