تاج محل میں بم کی جھوٹی اطلاع

   

لکھنؤ: دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل میں بم کی خبر ملی تھی ، لیکن یہ معلومات جھوٹی نکلی تاہم بم کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد اندر موجود سیاحوں کو باہر نکال لیا گیا اور تاج محل کے دونوں دروازے بند کردیئے گئے۔ پولیس کو نامعلوم شخص کے ذریعہ فون پر بارودی مواد رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی ، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش نوجوان نے بتایا ہے کہ وہ نوکری نہ ملنے سے پریشان تھا۔ تاہم اب تاج محل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔