تاج محل میں پھر شرپسندیہندو مہاسبھا کی رکن پکڑی گئی

   

نئی دہلی: ایک خاتون نے آگرہ کے تاج محل کے گنبد پر گنگا جل چڑھایا اور پھر زعفرانی رنگ کپڑا ہوا میں لہرایا۔ جب وہ بھگوا کپڑا لہرا رہی تھی تو وہاں موجود سیکورٹی حکام نے اسے پکڑ لیا اور پوچھ تاچھ کے لیے وہاں سے باہر لے گئے۔خاتون کی شناخت اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی رکن میرا راٹھوڑ کے طورپر کی گئی ہے۔اس کا دعویٰ ہے کہ وہ کاسگنج کے سوروں سے کانوڑ لے کرآئی ہے اور اسی گنگا جل کو انھوں نے تاج محل پر چڑھایا ہے۔ خاتون نے تاج محل کے اندر بھگوا رنگ کی چنری بھی لہرائی، اور جب وہ ایسا کر رہی تھی تو سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے اسے گرفتار کر لیا۔ فی الحال خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔