تاج محل کا مشاہدہ ،سیاحوں کی تعداد کی حد میں اضافہ

   

آگرہ : آگرہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے تاریخی تاج محل کا مشاہدہ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرکے اس کی یومیہ حد 15 ہزار مقرر کی ہے۔ انتظامیہ نے آگرہ کے قلعہ کا مشاہدہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی یومیہ 7,500 کا اضافہ کردیا ہے۔ دونوں تاریخی مقامات کو سیاحوں کیلئے 21 ستمبر کو کھولا گیا تھا جہاں سیاحوں کی تعداد بالترتیب 5,000 اور 2,500 یومیہ مقرر کی گئی تھی۔