تاج محل کمپلیکس میں ہندوؤں کی تنظیم نے بھگوا پرچم لہرایا ، چار افراد گرفتار

,

   

دنیا کے مشہور تاج محل کمپلیکس میں بھگوا پرچم لہرانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تاج گنج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امیش چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ پیر کے روز ایک مبینہ ہندو مذہبی تنظیم کے چار ارکان نے تاج محل کمپلیکس میں بھگوا پرچم لہرایا۔ واقعے کے بعد وہاں سیکیورٹی میں تعینات نیم فوجی دستہ سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ان سب کو پکڑ لیا اور انہیں مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہندو جاگرن منچ کے ضلعی صدر گورو ٹھاکر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

https://youtu.be/jvpawR1N8dI