تاج محل کو مارچ ختم تک بند کردیا جائے

,

   

آگرہ ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے آگرہ میئر نوین جین نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تاج محل کو ماہ مارچ کے اختتام تک بند کردیا جائے ۔ ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے ۔ اگر یادگاروں کو بند رکھا جائے تو سیاحوں کی آمد بھی کم ہوجائے گی ۔ آگرہ میں سیاحوں کو کورونا وائرس سے بچانے اور عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تاج محل کا بند رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مرکز کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ آگرہ کے عوام بیرونی سیاحوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے ہیں اور انہیں شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔