تاج محل کے نزدیک پہنچی جمنا

   

آگرہ:21اگست(یواین آئی) آگرہ میں جمنا کی بڑھتی آبی سطح کے درمیان سیلاب کا پانی تاج محل کے نزدیک پہنچنے لگا ہے جو ایک دن میں تاج محل کی دیوار تک پہنچسکتا ہے ۔عام دنوں میں جمنا کے پانی سے تاج محل کی کافی دوری رہتی ہے لیکن گوکل بیراج اور ہتھنی کنڈ سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے پانی تاج محل کو چھونے کی کوشش کررہا ہے ۔ جمنا میں پانی بھلے ہی خطرناک سطح پر جارہا ہو لیکن اس سے تاج محل کو خوبصورتی اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ضلع افسر اروند ملپا بانگری نے جمعرات کو بتایا کہ جمنا میں پانی کی سطح اپنے خطرے کے نشان سے بالکل نزدیک پہنچ گیا ہے ۔ 151.40میٹر آبی سطح کو خطرے کا نشان مانا جاتا ہے لیکن ابھی 151.03 میٹر تک بہہ رہی ہے ۔