ممبئی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ہوٹلس کمپنی جو تاج پراپرٹیز کا نٹ ورک چلاتی ہے ، اس نے آج کہا کہ اقتصادی دارالحکومت میں کام کرنے والے اس کے چند ملازمین کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔ کمپنی نے متاثرہ ملازمین کی تعداد نہیں بتائی ۔ تاہم تقریباً 500 ملازمین کی جانچ کی گئی تھی ۔ کمپنی نے کہا کہ زیادہ تر ملازمین میں علالت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔