تاحیات ٹی آر ایس کیلئے کام کرنے کا عزم

   

کریم نگر میں ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کی پریس کانفرنس

کریم نگر۔/11ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے سی آر کے نام پر ہی حالیہ چناؤ میں کامیاب ہوئے ہیں اور آنے والے چناؤ میں بھی ان ہی کے نام اور تصویر دیکھ کر عوام ووٹ دے کر ٹی آر ایس کو کامیاب بنائیں گے۔ ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے یہ بات کہی۔ بحیثیت وزیر حلف لینے کے بعد بروز منگل وہ پہلی مرتبہ پدما نائیکا کلیانہ منڈپم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ زیڈ پی چیرپرسن کنوملا وجیا، چیہ ڈنڈی رکن اسمبلی روی شنکر، سوڈا چیرمین رام کرشنا راؤ ، ڈسٹرکٹ لائبریری چیرمین رویندر ریڈی، سابق رکن اسمبلی ستیہ نارائن گوڑ، سابق میئر سردار رویندر سنگھ، سابق ڈپٹی میئر جی رمیش بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر طب و صحت ایٹالہ راجندر، وزیر سماجی بہبود جی ایشور، وزیر کے ٹی راما راؤ، پلاننگ بورڈ نائب صدر ونود کمار، زیڈ پی چیرپرسن وجیا کے ساتھ مل کر متحدہ کوشش کرتے ہوئے کریم نگر کو ریاست بھر میں ترقی دیتے ہوئے پہلے مقام پر لایا جائے گا۔ کریم نگر کے سی آر کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ بطور تحفہ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے مجھ پر جو بھروسہ کیا ہے اسے پورا کرکے دکھاؤں گا۔ محکمہ سیول سپلائیز کو رشوت اور بدعنوانیوں سے پاک بناؤں گا۔ سیول سپلائیز ملازمین کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگا اور پرانے طرز عمل کو بھول جانا ہوگا۔ کیونکہ حکومت سختی کے ساتھ باز پرس کرے گی جسے ہمیشہ دھیان میں رکھنا ہوگا۔ چیف منسٹر کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آئے اس طرح کام کرنا ہوگا، 2008 اور2014 میں میں ایم ایل اے رہا ہوں اب وزیر بنایا گیا ہوں۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ میری زندگی ٹی آر ایس کا حصہ ہے۔ خون کا خری قطرہ رہنے تک ٹی آر ایس کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ سابق ایم پی ونود کمار کے ساتھ ہم سبھی کے دباؤ اور چیف منسٹر کی کوشش سے اسمارٹ سٹی حاصل ہوا۔ اسمارٹ سٹی سڑکوں کے کام بھی شروع کئے جائیں گے۔

محبوب نگر میں کانگریس کا
راستہ روکو احتجاج
محبوب نگر۔/11 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس عبید اللہ کوتوال کی قیادت میں آج دوپہر بس اسٹانڈچوراہا پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا گیا۔ احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ کسانوں کو ریتو بندھو اور قرضہ جات کی معافی کیلئے فی الفور اقدامات کے جائیں۔ عبید اللہ کوتوال نے کہا کہ ریاستی حکومت صرف دعوؤں اور وعدوں تک محدود ہے۔ گزشتہ ماہ دورہ کے موقع پر کے سی آر نے ایک ماہ میں پالمور۔ رنگاریڈی لفٹ اریگیشن کی تکمیل کا اعلان کیا تھا لیکن اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں صرف 500 کروڑ ہی مختص کئے گئے۔ انہوں نے فوری عوامی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر متیالو پرکاش، رنگاراؤ، این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ، خواجہ نعیم الدین ، چندر کمار گوڑ سابق بلدی کونسلرس اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔